پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں ہر ٹیم کو 81 کروڑ منافع حقائق کے منافی قرار

Published On 27 June,2022 11:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائزز نے سپر لیگ کے گزشتہ سیزن میں ہر ٹیم 81 کروڑ روپے منافع ملنے کی بات کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے جمعے کو لاہور میں میڈیا کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ہر فرنچائز نے 81 کروڑ روپے کا نفع پایا ہے، جس پر فرنچائزز کا کہنا ہے کہ منافع تو اخراجات نکالنے کے بعد ہوتا ہے۔

فرنچائزز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹی وی پروڈکشن، سفری اخراجات، کھلاڑیوں کے معاوضوں کی مد میں ہر فرنچائز کروڑوں روپے کی ادائیگی کرتی ہے جس کے باعث منافع کی رقم 81 کروڑ سے بہت کم ہے، ابھی تک پی سی بی کی جانب سے رقم کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 15 جولائی تک تمام فرنچائزز کو مکمل ادائیگی کردی جائے گی۔
 

Advertisement