لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا، سپر میگا ایونٹ کا میلہ 9 فروری سے 19 مارچ تک جاری رہے گا۔
لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام 6 فرنچائز نے شرکت کی، پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں رمیز راجہ نے فرنچائزز کو سیزن 7 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
ایونٹ آئندہ سال 9 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہوگا۔