لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 کے ایڈیشن کیلئے چیمپئن لاہور قلندرز کو پہلے پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑی کو منتخب کرنے کا اختیار لاہور قلندر کو مل گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پک آرڈر کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، تمام 6 فرنچائزز کے نمائندوں نے اس میں حصہ لیا۔
قلندرز کے پہلے انتخاب کے بعد 2019 ایڈیشن کے فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2021 کے چیمپئن ملتان سلطانز بالترتیب دوسرے اور تیسرے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے، چوتھا اور پانچواں انتخاب 2020 کی فاتح کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئنز (2016 اور 2018) اسلام آباد یونائیٹڈ کریں گے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 31, 2022
2017 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کا پہلا فائنل جیتنے والی پشاور زلمی چھٹی کا انتخاب کرے گی۔
اگلے 17 راؤنڈ کا فیصلہ ایک خصوصی شماریاتی ٹول کے ذریعے کیا گیا۔
پی ایس ایل 8 کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ نے کہا کہ ہم نے اپنے فلیگ شپ ایونٹ کے لیے چھوٹے سنگ میل طے کیے ہیں اور پی ایس ایل 2023 کے لیے پک آرڈر اہداف میں سے ایک تھا،غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے پلیئر رجسٹریشن ونڈو بھی کھلی ہے اور ہمیں حوصلہ افزا ردعمل مل رہا ہے جو پی ایس ایل کی ساکھ کا ثبوت ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹاپ کھلاڑی اس کا کتنا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال کا ایونٹ چار مقامات کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان پر کیا جائے گا، ہم اس ایونٹ کو نہ صرف اس کے قد اور شہرت کے مطابق پیش کرنے کے لیے انتہائی محنت کر رہے ہیں، بلکہ ایونٹ کو مزید تماشائی بنانے کے لیے چند اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
پی ایس ایل 2023 کے پلیئر ڈرافٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔