عماد وسیم دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان بن گئے

Published On 14 December,2022 05:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کو بابر اعظم کے فرانچائز چھوڑنے پر دوبارہ کراچی کنگز کا کپتان مقرر کرلیا گیا۔

عماد وسیم پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جس کا فرانچائز کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے

یاد رہے کہ آل راؤنڈرعماد وسیم پہلے بھی کراچی کنگز کے کپتان رہ چکے ہیں۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کا صرف ایک ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس کی قیادت بھی عماد وسیم ہی کررہے تھے۔