کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے لئے (سوچ ہے آپ کی) کو ہیش ٹیگ بنا دیا گیا.
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ ایونٹ کس قدر اچھا ہونے والا ہے اس لئے پی ایس ایل 8 کیلئے ہیش ٹیگ "سوچ ہے آپ کی " رکھا گیا ہے۔
Bigger. Better. #SochHaiApki #HBLPSL8 pic.twitter.com/GKX2D1SozN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے ، بہت سارے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کیلئے اپنا نام رجسٹر کرایا ، ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو مزید کامیاب بنایا جا سکے اس ایونٹ میں بھی شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے ۔