محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل سے بہتر قرار دے دیا

Published On 16 December,2022 04:35 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثالیں دی جاتی ہیں، شروع میں کہا گیا تھا کہ پرجیکٹ کامیاب نہیں ہوگا لیکن ہماری لیگ اب برانڈ بن چکی ہے، کھلاڑی یہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے پوچھیں جو یہاں لیگ کھیلنے آتے ہیں کہیں گے کہ پی ایس ایل زیادہ مشکل لیگ ہے کیونکہ ہر ایک کا ریزرو کھلاڑی ڈک آؤٹ میں بیٹھا ہوتا ہے۔
 

Advertisement