کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنے والے کیوی بلے باز ڈیوون کانوے نے کہا کہ ابتدا میں ہم حاوی رہے لیکن بعد میں پاکستانی بولرز نے پریشان کردیا۔
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوون کانوے نے کہا کہ پہلے دن ابتدا میں ہم حاوی رہے لیکن بعد میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھا کر ہمیں بہت پریشان کیا۔
Devon Conway s press conference at National Bank Cricket Arena.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
Watch here https://t.co/vRYq5Q2Tah#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/kCZPq99wR0
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہے۔ تاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی۔ صبح گھاس والی پچ پر باونس سے فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ رفتہ رفتہ سلو ہوجانے والی وکٹ سے اسپنرز نے فائدہ اٹھایا۔
کیوی بلے باز کا کا کہنا تھا کہ پہلی وکٹ کی اچھی پارٹنر نے ہمیں فائدہ دیا لیکن بعد میں پاکستان بولرز نے بھرپور انداز میں بولنگ کی۔ نسیم شاہ نے چائے کے وقفہ کے بعد عمدہ بولنگ کی اور وکٹ کے دونوں جانب سوئنگ کرتے ہوئے ہمیں قدرے پریشان کیا۔
First-day centurion Devon Conway enters his name on the honours board in Karachi #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/X4EJFP9wa6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
دریں اثنا پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سینچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے ڈیود کانوے نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کیا۔