نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

Published On 01 January,2023 10:12 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) عبوری سلیکشن کمیٹی اور کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

بابر اعظم، امام الحق ،عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ سرفراز احمد، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔

حسن علی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ نعمان علی کو آرام دیا جائے گا، وسیم جونیئر یا ساجد خان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، پی سی بی کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے شائقین کو سٹیڈیم میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔
 

Advertisement