کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ ہم فتح کے قریب پہنچ گئے تھے مگر پاکستانی بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے نتیجے کو تبدیل کردیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آ گئے تھے مگر پاکستان آخری کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
New Zealand captain Tim Southee s press conference at the end of the first Test.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 30, 2022
Watch Live https://t.co/oW7LlWFvot#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/7dY4mZ1pmn
انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی، خاص طور پر ہمارے پاس بولرز کے لیے ایک چیلنج تھا،دوسرے ٹیسٹ میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ کین ولیمسن کی ڈبل سنچری نہ صرف ان کے لیے بلکہ ہماری ٹیم کے لیے بھی مددگار ثابت ہوئی،طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قیادت کے بعد ٹیسٹ میں کپتانی کر کے اچھا لگا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور انداز سے کیوی بالرز کا سامنا کیا اور کھیل کے اختتام پر وکٹ پر رُک کر مزاحمت کی۔