کراچی: (ویب ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ سے قبل جہاں قومی ٹیم نے آرام کیا وہیں وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اسٹیڈیم پہنچ کر اکیلے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 2 جنوری سے کراچی کے اسٹیڈیم میں ہوگیا، جس کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور بھر پور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
تاہم پاکستان نے دوسرے روز بھی اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی بجائے آرام کو ترجیح دی،قومی ٹیم کے آرام کے باوجود سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد اکیلے ہی اسٹیڈیم پہنچے اور نیٹ پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اور سرفراز کی پارٹنر شپ سے ہمیں پریشانی ہوئی : اعجاز پٹیل
چار سال کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے سرفراز احمد نے بیٹنگ کی مشقیں کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ پر بھرپور توجہ دی۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ففٹیز اسکور کی تھیں، دریں اثنا دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ سے قبل رسمی پریس کانفرنس سے بھی اجتناب برتا۔