بابر اور سرفراز کی پارٹنر شپ سے ہمیں پریشانی ہوئی : اعجاز پٹیل

Published On 27 December,2022 01:10 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سپنر اعجاز پٹیل نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد کی پارٹنر شپ سے ہمیں پریشانی ہوئی۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی سپنر اعجاز پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں پچز ایشیا کے دوسرے ممالک سے مختلف ہیں، کراچی کی پچ اچھی ہے تاہم وکٹ سست ہے ، ہم گیم کو بیک کریں گے۔

اعجاز پٹیل نے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم اور سرفراز کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے پہلے روز بہت اچھا کھیلا، دونوں کی پارٹنر شپ ہمارے لئے پریشانی تھی، بابر نے اپنی اننگ سے ہم پر دباؤ ڈالا۔

کیوی سپنر نے آنے والے دنوں میں مزید مشکل کرکٹ کی امید کا اظہار کیا۔

Advertisement