کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بنا کر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔
محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جبکہ بابر نے اس سال ٹی 20 انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔