پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا، ٹم ساؤتھی

Published On 25 December,2022 05:01 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آنا اچھا لگا، گرین شرٹس کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے، کراچی وکٹ اسپنرز کے لیے ساز گار رہتی ہے اس لیے اسپنرز کو موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے پاکستان میں جارحانہ کرکٹ کھیل کر سیریز جیتی، امید ہے کہ ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں گے۔ ملک کی کپتانی کرنا اعزاز ہے کوشش ہوگی جیت سے آغاز کریں اور ہوم ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ کنڈیشنز سے ہمکنار ہونے کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے، پاکستان کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا آسان نہ ہوگا۔
 

یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ ہماری طاقت، نئی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے پلیئنگ الیون منتخب کرونگا: بابر