عبوری سلیکشن کمیٹی نے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا، 3 باؤلر ٹیم میں شامل

Published On 24 December,2022 10:19 pm

کراچی: (دنیانیوز) عبوری سلیکشن کمیٹی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے 3 فاسٹ باؤلرز کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیسٹ سکواڈ 19 رکنی ہو گیا، ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، میر حمزہ، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شہنواز دھانی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کراچی میں میر حمزہ، ساجد خان اور شاہ نواز دہانی کو بھی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، میر حمزہ نے قائد اعظم ٹرافی میں 16، ساجد خان نے 21 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، پھر مسلسل نظر انداز ہوئے۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک پر کپتان بابر اعظم سے مشاورت کے بعد سکواڈ میں تبدیلی کی۔