لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی پر دونوں بورڈز نے مشاورت مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ کرائے جانے پر کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضا مندی کے بعد اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں موسم کی صورتحال اور پروازوں میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، بورڈ اب جلد میچ کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔