نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے خاص پچ تیار

Published On 01 January,2023 04:54 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دورمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے لیے پچ تیار کرلی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 2 جنوری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے برخلاف تیز اور باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی پچ کا جائزہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت

دوسری جانب میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی جب کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔