کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ایڈم میلن پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کرکٹر ایڈم میلن نومبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز سے اب دستبردار ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم میں شامل بلیئرٹکنر کو ایڈم ملن کی جگہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔