بلوچستان کو شکست ، سینٹرل پنجاب نے پاکستان کپ جیت لیا

Published On 03 January,2023 02:05 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ون ڈے کپ کے فائنل میں سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئن بلوچستان کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے بلوچستان کو 50 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل معرکے میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.2 اوورز میں 254رنز بنائے، طیب طاہر نے 71 جبکہ احمد شہزاد نے 61 رنز کی اننگ کھیلی ، بلوچستان کی جانب سے محمد جنید نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 204رنز تک محدود رہی، بسم اللہ خان 70 اور عمران بٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، سینٹرل پنجاب کی طرف سے علی شفیق نے 3 اہم بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سینٹرل پنجاب کے بیٹر طیب طاہر کو پلیئر آف دی فائنل اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عماد بٹ پلیئر آف دی ایونٹ قرار پائے۔