لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کپ کے دوسری سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
کراچی میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے کاشف بھٹی نے 48 گیندوں پر 69 جبکہ بسمہ اللہ خان نے 53 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، کے پی کے افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ہدف کے تعاقب میں کے پی کے کی پوری ٹیم 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، عادل امین، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی، عادل امین 76، صاحبزادہ فرحان 57 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 4 ، خرم شہزاد اور محمد جنید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، کاشف بھٹی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
Balochistan set Pakistan Cup final date with Central Punjab
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 1, 2023
Read more https://t.co/PsmNpm97HR#PakistanCup