شاہین آفریدی نے ری ہیب کے بعد بھرپور ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی

Published On 01 January,2023 08:58 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کےبعد دوبارہ ایکشن میں نظر آنے کیلئے بھرپور ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی ۔

سماجی رابطے کی سائیٹ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مختلف ایکسرسائزز کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دوبارہ گراؤنڈ میں بولنگ کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے، فاسٹ بولر کی ویڈیو کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔