لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیپارٹمنٹل، ریجنل اور ایسوسی ایشنز کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ 192 کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بحال کر دیے گئے ہیں، ایسوسی ایشن کے تمام پرانے عہدیداروں کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں دعوت دی گئی ہے، ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہمیں مستقبل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا شاہد آفریدی اور ہارون الرشید سے رابطہ کیا گیا ہے جو وکٹ بنوانے کے لئے کراچی میں موجود ہیں، ہم نے کراچی کے کیوریٹر سے بھی رابطہ کیا ہے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ چکوال سے کیوریٹر محمد اشرف کو بھی بلایا گیا ہے جو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لئے وکٹ تیار کریں گے۔