لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے انجری سے صحتیابی کے بعد باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جانب سے ری ہیب پروگرام مکمل ہونے کے بعد باؤلنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
First kick after Rehab #PakistanCricket #pcb pic.twitter.com/xOBC1hJrIq
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 30, 2022
فاسٹ باؤلر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ ری ہیب کے بعد پہلی کک ‘، شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹر کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا ری ہیب پروگرام جاری تھا۔