بابراعظم ننھے مداح سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے

Published On 31 December,2022 11:51 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےکراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرِعلاج ننھے مداح سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ننھے بچے سے ملاقات کررہے ہیں۔

بابراعظم نے اپنے مداح کو آٹوگراف والی کیپ تحفے میں دی ، قومی ٹیم کے کپتان نے بچے کی محمد رضوان سے ویڈیو کال پر بات بھی کرائی۔

ننھے مداح نے ملاقات میں پی ایس ایل ٹیموں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں ادھا کراچی اور ادھا پشاور کو سپوٹ کرتا تھا مگر اب جب سے آپ پشاور زلمی میں آئے ہیں اب میں پشاور کو پورا سپوٹ کرؤنگا۔
 

Advertisement