کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ٹاپ ٹیم بنانےکے لیے اچھی پچز ضروری ہیں،کھلاڑیوں کے دلوں سے خوف نکالنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے کپتان بابراعظم اور کوچ ثقلین مشتاق سے ملاقات کی جس میں سلیکشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ اورکپتان کے ساتھ کافی اچھی میٹنگ رہی، تگڑی کرکٹ ، اچھی پچز اور مثبت حکمت عملی پر بات کی گئی۔
The interim selection committee chaired by Shahid Afridi held a meeting with Pakistan captain Babar Azam and head coach Saqlain Mushtaq pic.twitter.com/AxTR5h91mw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 1, 2023
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں گے، باہر تگڑی کرکٹ کھیلنےکے لیے یہاں تیاری کرنا ہوگی، پچز اچھی ہوں گی، کوئی بڑا فرق نہیں ہوگا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کے معاملے پرکافی مثبت تبادلہ خیال ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی اور منیجمنٹ تقریباً ایک پیچ پر ہی ہیں، سب کے ساتھ رابطہ کافی اہم چیز ہے۔