بسمہ معروف نے 2022 میں ٹیم کی کارکردگی شاندار قرار دیدی

Published On 02 January,2023 01:20 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ سال 2022 میں قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔

بسمہ معروف نے گزشتہ سال میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور 3 کھلاڑیوں نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈز جیتے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کو 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ ہرایا، سری لنکا اور آئر لینڈ کے خلاف 6 میں سے 5 ون ڈے میچز جیتے۔

انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2022ء میں اچھا نہ کھیل پیش نہ کر سکے تاہم میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیزجیسی ٹیم کو ہرانا 13 برس میں ورلڈ کپ میں ہماری پہلی کامیابی تھی۔