لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا جسے ایک گھنٹے بعد بحال کرا لیا گیا۔
ہیکرز نے منگل کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل کو ہیک کرکے اس کا ٹاٸٹل اور نام تبدیل کردیا تھا۔
ہیکر نے پی سی بی کی تمام ویڈیوز پراٸیوٹ کردی تھیں، پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر 4.4 ملین فالورز ہیں۔
پیج کو دوبارہ بحال کرانے کیلئے پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوب انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔