لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2023 کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہو گا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 8 فروری سے شروع ہوجائے گا جبکہ 9، 10، 11 اور 12 فروری کو پریکٹس سیشن ہوں گے، 13 فروری کو پہلا میچ ملتان، دوسرا 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
بدھ 15 فروری کو ملتان، 16 فروری کو کراچی، 17 فروری کو پھر ملتان، 18 فروری کو پھر کراچی اور 19 فروری کو کراچی اور ملتان میں میچ ہوں گے، 20 اور 21 فروری کو کراچی، 22 فروری کو ملتان جبکہ 23 اور 24 فروری کو پی ایس ایل کے گیارویں اور بارویں میچ کراچی میں ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق ہفتہ 25 فروری آرام کا دن ہے جس کے اگلے روز 26 فروری کو کراچی اور لاہور میں میچز ہوں گے جبکہ 27 فروری کو میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔
28فروری کو پھر آرام دیا گیا ہے، یکم اور 3 مارچ کو راولپنڈی، 2 اور 4 مارچ کو لاہور میں میچ کھیلے جائیں گے،
5 سے 11 مارچ تک بلاناغہ میچز راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں 7 مارچ کو راولپنڈی میں دو میچ ہوں گے، 12 مارچ کو لاہور اور راولپنڈی میں میچ ہوں گے۔
13 اور 14 مارچ آرام کے دن ہوں گے جبکہ بدھ 15 مارچ لاہور میں پلے آف کیلئے مختص ہے، شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل میچ اتوار 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔