کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹر امام الحق نے اپنے چچا اور ماضی کے بہترین بیٹر انضمام الحق کی یاد دلادی۔
کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔
میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دو وکٹیں گرنے کے بعدامام الحق اور کپتان بابر کریز پر موجود تھے کہ بابر تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے اینڈ پر امام الحق تیسرے رن کے لیے پہلے کریز سے نکلے اور واپس چلے گئے، اس دوران بابر امام کے پاس آگئے اور دوسرے اینڈ سے رن آؤٹ ہوگئے۔
Whose mistake was it? Babar or Imam?
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 3, 2023
(Gif courtesy: @taimoorze) #PAKvNZ pic.twitter.com/MVhEnueYZu
اس واقعہ کے بعد مام الحق نے اپنے چچا انضمام الحق کی یاد دلا دی جو ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے میچ میں اپنے کپتان وسیم اکرم کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے۔
وسیم اکرم رن لینے دوڑے لیکن پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انضمام نیچے گر گئے اور رن لینے کے لیے وہ دوڑے ہی نہیں تھے اور رن آؤٹ ہو گئے تھے۔
ماضی کے اس واقعے کو وسیم اکرم بھی خوبصورت انداز سے اکثر پیش کرتے رہے ہیں۔