کیوی فاسٹ باؤلر فرگوسن کو پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع

Published On 09 January,2023 09:46 am

کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوکی فرگوسن نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، ون ڈے مختلف نہیں ہوں گے۔ پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر کافی اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں ساتھی پلیئرز سے پوچھا ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہا ہے،کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

لوکی فرگوسن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلا تھا تو اچھی پرفارمنس رہی، وہی دہرانا چاہوں گا،پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کافی اچھے بیٹرز موجود ہیں۔

لوکی فرگوسن نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشننز نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہیں، آئی پی ایل کھیل کر برصغیر کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوا ہے، ہر ملک میں مختلف کنڈیشن ہوتی ہے، کھلاڑی کا کام ایڈجسٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اپنا کردار ادا کروں، امید ہے ون ڈے سیریز کیلئے اچھا کراؤڈ میدان میں آئے گا۔