کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آئے گی۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 وکٹیں جبکہ اوپنر فخر زمان، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔