دوسرا ون ڈے، دوران میچ دو تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوگئے

Published On 11 January,2023 07:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران دو تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ سریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ،الگ الگ واقعات میں دو مرتبہ تماشائی حفاظتی رکاوٹیں عبور کرکے گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔

تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخل ہونے پرسیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، پہلے واقعہ میں نوجوان لڑکا وکٹ کیپر محمد رضوان سے ملنے وکٹ پر پہنچ گیا، قومی نائب کپتان نے گرم جوشی کے ساتھ تماشائی سے ہاتھ ملایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے، نیشنل سٹیڈیم تماشائیوں سے بھر نہ سکا

دوسرے واقعے میں تماشائی بولنگ کراتے وسیم جونیئر کے پاس آگیا، سکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچ گئے اور گراونڈ میں گھسنے والے تماشائیوں کو پکڑ کر باہر لے گئے اور ان کی تواضع بھی کی۔