پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کےلیے 15 رکنی کیویز سکواڈ کا اعلان

Published On 03 April,2023 11:30 pm

آکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کےلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، بین لسٹر اور کول میک کونچی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا اور ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے،نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی۔ 

Advertisement