نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

Published On 26 March,2023 10:34 pm

والنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت ٹام لیتھم کرینگے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں، یہ میچز 14 اپریل سے لیکر 24 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔

ایل پی ایل کے باعث کیویز سکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کے بجائے ٹام لیتھم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بووس،مارک چیپمین، میٹ ہینری، بین لسٹر، ایڈم ملنے، ڈیرل میچل، جیمی نیشم، رچن راویندرا، ہینری شیپلے،آئن سودھی، ول ینگ، ڈین کلیور، کول مکونچی، اور بلیئر ٹکنر سکواڈ میں شامل ہیں۔

 پاکستان کیخلاف اعلان کیا گیا سکواڈ ہی سری لنکا کے خلاف نبرد آزما ہو گا تاہم اس سکواڈ میں ایک تبدیلی ہے جس کے مطابق ٹم سیفرٹ صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلیں گے۔

Advertisement