پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کمینٹری پینل کا اعلان ہوگیا

Published On 07 April,2023 08:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان کیلئے7 ممبران پرمشتمل کمینٹری پینل کااعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 14 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے ون ڈے اور انٹرنیشنل میچز کیلئے کمنٹیری پینل کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں بازید خان، گرینٹ ایلیٹ ،سکندر بخت اورعروج ممتاز پینل میں شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق مارک بوچر ون اور لیزا ون ڈے جب کہ کائل ملز صرف ٹی 20 سیریزکے لیے دستیاب ہونگے، زینب عباس سیریز میں پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کے دوران 27 ایچ ڈی کیمروں سے کوریج کی جائے گی، لاہور اور کراچی کے میچزمیں بگی کیم اور سپائیڈر کیم بھی موجود ہوگا۔