پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Published On 13 April,2023 09:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کردی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل سے سٹیڈیم پہنچایا گیا دونوں ٹیمز آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ چوتھے اور پانچویں میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔