نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کریگی: بابر اعظم

Published On 13 April,2023 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کریگی۔

قذافی سٹیڈیم میں پاک کیویز ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے ہم اچھی تیاری کر رہے ہیں، سننے میں آ رہا ہے کہ ان کی چھوٹی ٹیم ہے لیکن کرکٹ میں کسی کو آسان نہیں لیتے ،ایشیا کپ کے لیے بہت کم وقت اور کم میچ ہیں اور یہ سیریز اسی کی تیاری کے لیے ہے ۔

رضوان اور میری جوڑی کا ساتھ جاری رہے گا، نوجوان بولر کے آنے کے بعد ہماری لائن اپ بہت مضبوط ہو گئی ہے، ورلڈ کپ کے لیے اور بھی کھلاڑی ٹرائی کر سکتے ہیں، لیکن یہ سیریز ورلڈکپ کے کمبی نیشن کے لیے بہت اہم ہے۔