'آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو' جارحانہ اننگز کھیلنے پرآفریدی بھی افتخار کے معترف

Published On 18 April,2023 01:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں اپنی جارحانہ اننگز سے پاکستان کو جیت کے قریب لانے والے افتخار احمد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی نے افتخار کی جارحانہ اننگز پر سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے افتخار احمد کی تعریف کر ڈالی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ  افتخار آپ میرے لیے چاچا نہیں، بلکہ بوم بوم ہو، لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ کو جیت کے ساتھ ختم کرتے اور یہ آپ کی ایک یادگار اننگز ہوجاتی ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  مجموعی طور پر اچھا کھیل ہوا، مداح کافی لطف اندوز ہوئے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ۔