اروشی روٹیلا کے لیے کوئی ذاتی رائے نہیں رکھتا: نسیم شاہ

Published On 26 April,2023 11:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نےکہا کہ وہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے لیے کوئی ذاتی رائے نہیں رکھتے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی رینک ملنے اور سالگرہ کی مبارکباد بھیجے جانے اور پھر اس پر نسیم شاہ کی طرف سے جواب دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا۔

اس پر نسیم شاہ نے بتایا کہ’میں اس دوران کرکٹ میں مصروف تھا، اپنے منیجر کو کہا تھا کہ اگر بلیو ٹک والے اکاؤنٹ سے مجھے کوئی مبارکباد بھیجی جائے تو شکریہ کا رد عمل دے دینا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ کسی کو بھی شکریہ بول دیں گے‘ البتہ وہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے لیے کوئی ذاتی رائے نہیں رکھتے۔