شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے انگلینڈ پہنچ گئے

Published On 22 May,2023 02:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے انگلینڈ پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی ٹی 20 بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان بھی وائیٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لئے انگلینڈ چلے گئے ہیں ، شاداب خان وائیٹالٹی بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا وائیٹالٹی بلاسٹ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگا، خاص طور پر سپنر ہونے کے ناطے ایسے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے بہترین موقع ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان، اظہر علی، زمان خان سمیت 10 پاکستانی پلیئرز کاؤنٹی کرکٹ میں ان ایکشن ہیں۔

 

Advertisement