ورلڈ کپ کوالیفائر 2023ء کیلئے 15 رکنی آئرش سکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ کوالیفائر 2023ء کیلئے 15 رکنی آئرش سکواڈ کا اعلان

آئرش ٹیم کی قیادت اینڈریو بیلبیرنے کے سپرد کی گئی ہے جبکہ سکواڈ میں متعدد فاسٹ باؤلرز کو موقع دیا گیا ہے ۔

سکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلرز میں مارک اڈائر، جوش لٹل ، کریگ ینگگ ، بیری میک کارتھی، گراہم ہیوم اور کرٹس کیمفر شامل ہیں لیکن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بین وائٹ کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے جنہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

آئرش سکواڈ میں کپتان اینڈریو بلیبرنے، مارک اڈائر، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانے، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، اینڈی میک برائن، بیری میک کارتھی، پی جے مور، پال سٹرلنگ، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹیوکر، بین وائٹ، کریگ ینگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ زمبابوے میں شروع ہونے والے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے ٹاپ ٹو ٹیمیں رواں سال بھارت میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ میں جگہ بنا سکیں گی۔