ایشیا کپ کے باعث شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

Published On 18 June,2023 01:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی بیٹی انشا آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کیلئے 17 ستمبر کی تاریخ طے کی گئی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیا کپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا، اس سے پہلے شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔