لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز آئندہ ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں دو وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہوں گے، ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے، نئے کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ اور عامر جمال فیورٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر میں سلمان آغا اور سعود شکیل لیے جائیں گے، زاہد محمود اور وسیم جونیئر کی سلیکشن مشکل دکھائی دیتی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محمد نوازاور ابراراحمد سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں سلیکشن کمیٹی شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ کو ترجیح دے گی۔