لاہور (دنیا نیوز) نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی میں انڈیا کا بہت کنٹرول ہے اعلان کردیا گیا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معزرت چاہتا ہوں پچھلے تین ہفتے سے ایشاء کپ ایشاء کپ چل رہا تھا، پاکستانی دوست پریشان تھے کہ ہماری بجائے انڈیا سے بات کیوں کررہے تھے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں بہت ساری غلط خبریں چلتی ہیں اس کو ڈیل کرنا ضروری تھا ، جہاں ہم نے کھیلنا ہے وہاں کے میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا بہت ضروری ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 16, 2023
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں انڈیا کا بہت کنٹرول ہے خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں، اعلان کردیا گیا تھا کہ ایشاء کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے آنے پر انہوں نے ایشیا کپ کا شیڈول بنا کر جاری کردیا گیا ، مجھے کہا گیا کہ یہ فیصلے پہلے ہوچکے ہیں، اگر کوئی ایشو ہے تو ایشین کپ کی ہوسٹنگ آپ سے واپس لے لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی بہترین میزبانی کیلئے پرعزم ہیں: نجم سیٹھی
انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ایک سلوشن ہے جس میں بہت حد تک کامیاب ہوں، ہائبرڈ ماڈل کے لئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی ، کچھ لوگوں کی کوشش تھی کے ایشیا کپ کو ورلڈ کپ کے ساتھ لنک کیا جائے۔