ایشیا کپ: پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور، شیڈول کا اعلان

Published On 15 June,2023 03:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیاء کپ 2023ء کیلئے ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل نے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہو گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا، اے سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایشیاء کپ کے 4 میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔