لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف نکاح کے بعد اب اہلیہ مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث اور مزنا کی بارات اور ولیمے کی تقاریب اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، حارث اور مزنا کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
HARIS KI SHADDDIII!! LETSS GOOO pic.twitter.com/5bIxVKSm67
— Mariam (@kiddanferrr) June 7, 2023
24 دسمبر 2022 حارث اور مزنا کا نکاح
گزشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا، حارث کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔