ہانگ کانگ : ( ویب ڈیسک ) ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شوال ذوالفقار 28 اور کپتان فاطمہ ثنا 16 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہیں جبکہ نیپال کی جانب سے اندو برما نے تین اوورز میں صرف 6 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی باؤلرز کم سکور کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر78 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، کبیتا کنور 20 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے 16 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Spinners help Pakistan defend low total in ACC Women s Emerging Teams Asia Cup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 13, 2023
Read more: https://t.co/BBRRGp7KyT#BackOurGirls
ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ کل میزبان ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔