آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، ون ڈے میں بادشاہت برقرار

Published On 14 June,2023 05:06 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے میں بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمن رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ 862 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 903 پوائنٹس کیساتھ پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کرنے والے اسٹیو اسمتھ 885 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹریسوس ہیڈ 884 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی بین الاقوامی کرکٹ کو ٹی 20 لیگز کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک

اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ہمراہ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار یادیو پہلی ، محمد رضوان اور بابراعظم بالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی 5ویں جبکہ ٹی20 آل راؤنڈ کیٹیگری میں شاداب خان چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔