دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بین الاقوامی کرکٹ کو ٹی 20 لیگز کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ ’لیگ کرکٹ‘ کے معاملے پر اہم قانون سازی کی جائے گی، نئے قوانین کے تحت لیگ کرکٹ میں ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس وقت امارات لیگ میں 9 جبکہ امریکا کی میجر لیگ میں 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہے، متوقع قوانین کے تحت ہر لیگ کو کھلاڑیوں سے معاہدے کی صورت میں متعلقہ بورڈز کو 10 فیصد بھی ادا کرنا ہوگا۔