لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بھی امکان ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ کا شیڈول بھیج دیا ہے جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ کا حتمی شیڈول رواں ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا فائنل کیا گیا شیڈول ایونٹ کا حصہ بننے والی ٹیموں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے، شیڈول کے تحت ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے جبکہ اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے، اس حساب سے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ اس مرتبہ ان کے مداحوں کیلئے بھی یادگار ثابت ہوگی۔