لنکا پریمیئر لیگ، بابر اعظم کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کرینگے

Published On 12 June,2023 07:02 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کرینگے۔

لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے 22 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائےگی، کھلاڑیوں کی آکش 14 جون کو کولمبو میں ہوگی، لیگ میں ہر ٹیم 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 6 غیرملکی پلیئرہوسکتے ہیں۔

کولمبو سٹرائیکرز میں شامل بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی فرنچائز کرکٹ میں آکشن سب سے اہم ہوتی ہے، ٹیم کمبی نیشن کےحوالے سےمشاورت مکمل کر لی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لنکا پریمیئر لیگ میں مضبوط ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے، نسیم شاہ بھی کولمبو سٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔